مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےپارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی ، جس میں حکومت سازی کے معاملے میں آگے بڑھنے پر بات چیت کی گئی۔دونوں جانب سے مؤقف میں لچک دکھانے کی صورت میں ہی حتمی معاہدہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کیلئے جوڑتوڑ کا سلسلہ جاری ہے اوراس معاملے پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات کی ۔
باخبر ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی مری میں قائد نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈار اور رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوئے، جہاں ن لیگ رابطہ کمیٹی کے پیپلز پارٹی کیساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نےنواز شریف سے ملاقات کے بعد اسلام آبادواپسی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی ، جس میں حکومت سازی کے معاملے میں آگے بڑھنے پر بات چیت کی گئی۔دونوں جانب سے مؤقف میں لچک دکھانے کی صورت میں ہی حتمی معاہدہ ہوگا۔