بجلی صارفین کو مزید جھکٹے دینے کی تیاری مکمل کرلی گئی،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 7 روپے 13پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کر دی۔
نیپرامیں جمع کرائی گئی درخواست میں اضافہ جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا۔نیپرا اتھارٹی درخواست پر تئیس فروری کو سماعت کرے گی۔درخواست منظوری کی صورت میں بجلی صارفین پر 80 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔
درخواست کےمطابق جنوری میں سب سے مہنگی بجلی ڈیزل سے 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ پیدا کی گئی۔ڈیزل سے بجلی کی پیداوار دس کروڑ یونٹ رہی ۔فرنس آئل سے 35 روپے فی یونٹ لاگت کی 75کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔
ایران سے درآمد شدہ بجلی کی فیمت بتیس روپے اسی پیسے فی یونٹ تھی۔ جنوری میں مجموعی طور پر سات ارب ترانوے کروڑ اسی لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔