لاہور پولیس نے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں درج کرلیا۔ مقدمہ 4 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لاہور میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں 4 نامعلوم حملہ آوروں کے علاوہ خواجہ تعریف عرف طیفی اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ بھی نامزد کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق قاتلوں نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ سے دشمنی کے باعث فائرنگ کی۔
لاہور میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو جاں بحق
واضح رہے کہ امیر بالاج ٹیپو ٹھوکرنیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں شریک تھا کہ وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی۔ جس سے امیر بالاج ٹیپو سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
امیر بالاج ٹیپو کو چار گولیاں لگیں اور خون زیادہ بہنے کی وجہ سے وہ دم توڑ گیا۔ مقتول امیر بالاج ٹیپوکے گن مینوں کی فائرنگ سے شوٹر بھی موقع پر مارا گیا۔