نئے ہفتے کے آغاز پر بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی گزشتہ کئی دنوں سے جاری مندی کا رجحان برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہ ہوسکا، کے ایس ای 100 انڈیکس 455 پوائنٹس گر کر 59417 پوائنٹس پر آگیا۔
ماہرین کے مطابق عام انتخابات کے نتیجے میں معلق پارلیمنٹ کے معرضِ وجود میں آنے سے حکومت سازی مین غیر معمولی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ اس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتباد بحال نہیں ہو پارہا۔