پاکستان پیپلز پارٹی ایک مرتبہ پھر مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
ذرائع کے مطابق پی پی قیادت کاایک بارپھرمرادعلی شاہ کوسندھ کا وزیراعلی بنانےکافیصلہ کیاہے ، وہ مسلسل تیسری بار یہ ذمہ داری سنبھالیں گے ، قائم علی شاہ کوہٹانےکےبعدمرادعلی شاہ پہلی بار2016میں سندھ کے وزیراعلیٰ بنے، اس کے بعد 2018سے2023تک بھی مرادعلی شاہ وزیراعلی سندھ رہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں معاملات طے پا گئے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان بھی پیپلز پارٹی سے ہی ہوں گے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی مخلوط حکومت میں عہدے دیئے جائیں گے تاہم مولانا فضل الرحمان کی شمولیت سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔
یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مراد علی شاہ درحقیقت بلاول بھٹو زرداری کی پسند ہیں ۔