قومی شاہراہوں پر پہیہ جام ہڑتال کر کے8 فروری کو ہونے والےعام انتخابات کے انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف بلوچستان میں چار جماعتی اتحاد نے10 ویں روز بھی احتجاج جاری ہے۔
انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف بلوچستان بھر میں چار جماعتی اتحاد کا احتجاج دسویں روز بھی جاری ہے ، صوبے کی قومی شاہراہیں دھرنے دیکر رکاوٹیں کھڑی کرکے اور ٹائر جلا کر بند کی گئیں صوبے کا ملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع رہا ہےبڑی تعداد میں مسافر اور مال بردار گاڑیا ںپھنسی رہیں چار جماعتی اتحاد کا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق انتخابی نتائج جاری کئے جائیں۔
ملک سہیل رہنماءپشتونخوامیپ کا کہنا تھا کہ چار جماعتی اتحاد کاموقف ہے کہ الیکشن میں ان کامینڈیٹ چوری کیا گیا
دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے شہر کا اچانک دورہ کیا وزیر اعلیٰ نے کاروبار زندگی کی روانی پر اطمینان کا اظہار کیا علی مردان ڈومکی نے کہا عوام اور تاجر کسی غیر قانون کام کا حصہ نہیں بنے تمام مسائل کا حل قانونی راستہ اپنانے میں مضمر ہے ۔