پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کور کمیٹی نے سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی منظوری دیدی۔ کورکمیٹی نے مرکز، پنجاب اورسندھ میں سنی اتحاد کونسل سےاتحاد کی منظوری دیدی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس میں پنجاب اور سندھ میں سنی اتحاد کونسل سے پارلیمانی اتحاد کا حتمی فیصلہ ہوگیا، مرکز میں پارلیمانی اتحاد کیلئے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی قیادت میں آج ملاقات طے پاگئی۔
بیرسٹرگوہر اور صاحبزارہ حامد رضا آج ملاقات میں پارلیمانی اتحاد کی شرائط طے کریں گے، پی ٹی آئی کے حامی آزاد ارکان آج سنی اتحاد کونسل می شمولیت کیلئے بیان حلفی جمع کرائیں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے اس سے قبل مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیوایم) ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی سے پارلیمانی اتحاد کی مخالفت کی تھی۔