الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 36 نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
ای سی پی کی جانب سے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 36 نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں جن کے مطابق این اے 4 اپر دیر سے صبغت اللہ اور این اے 10 بونیر سے گوہر علی خان کامیاب ہوئے ہیں۔
ای سی پی کے مطابق این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب کامیاب ہوئے ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کے 5 امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمر ایوب کو وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 19 صوابی سے اسد قیصر، این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار ، این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی اور این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت کامیاب ہوئے۔
خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ( ن )، پیپلز پارٹی اور ایم ڈبلیو ایم کے ایک، ایک رکن کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ آزاد امیدوار 3 روزمیں کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔