کمشنر راولپنڈی سیف انور جپہ نے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے دھاندلی سے متعلق الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد شفاف ہوا اور ہم نے الیکشن کے مراحل احسن طریقے سے انجام دیئے ہیں۔
گزشتہ رات راولپنڈی ڈویژن کے ڈی آر اوز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت علی چٹھہ کے استعفے کے بعد تعینات ہونے والے کمشنر سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا انعقاد شفاف ہوا اور ہم سابق کمشنر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی تحقیقات کرائی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔’ مجھے پھانسی دی جائے‘ کمشنر راولپنڈی کا الیکشن میں دھاندلی کا اعتراف، عہدے سے مستعفیٰ
اس موقع پر موجود ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ( ڈی آر اوز ) کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا، الیکشن کمیشن سابق کمشنر کے الزامات کی شفاف تحقیقات کرائے اور الزامات کی تحقیقات کے بعد حقائق سامنےلائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں :چیف جسٹس کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ردعمل سامنے آگیا
یاد رہے کہ ہفتہ کے روز سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
لیاقت چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ عرصہ پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا تھا لیکن میں اپنی ذمہ داری پر شرمندہ ہوں اور میں نے جو جرم کیا ہے اس پر مجھے سزائے موت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں :الیکشن کمشنراورچیف جسٹس پردھاندلی کاالزام لگانے والےثبوت دیں،مریم اورنگزیب
انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن کے 13 ایم این ایز جو جیتے تھے انہیں ہم نے ہروایا ہے۔