ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کا کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی گرفتاری کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔
واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنے بیان میں اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ ان کے ڈویژن کے حلقوں میں دھاندلی کی گئی ہے۔
لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔
لازمی پڑھیں۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عہدے سے مستعفی
تاہم ، کمشنر راولپنڈی نے لیاقت علی چٹھہ کی گرفتاری کی تردید کی ہے اور اپنے بیان میں بتایا ہے کہ انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔
لازمی پڑھیں۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجا پی ٹی آئی کے مظاہرے کے دوران گرفتار
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ جب تک ایف آئی آر نہ ہو کیسے گرفتار کرسکتے ہیں۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبر کی راولپنڈی پولیس تردید کرتی ہے، راولپنڈی پولیس نے کمشنر راولپنڈی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) February 17, 2024