پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرنے کے بعد اہم پیغام جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ وقار اور فخر کے ساتھ پاکستان کو ترجیح دی اور نمائندگی کی ، میں نے بطور ٹیم ڈائریکٹر نئے کردار کو مثبت انداز اور بڑے جزبے کے ساتھ قبول کیا۔
لازمی پڑھیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی کی پی ایس ایل میں شرکت مشکوک
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ مگر بدقسمتی کے ساتھ نئی پی سی بی مینجمنٹ نے چار سال کے کنٹریکٹ کو دو ماہ میں بدل دیا، میری پاکستان کرکٹ کے لئے نیک خواہشات ہیں ، ہمیشہ کی طرح تمام تر زمہ داریوں کا جوابدہ ہوں۔
I always Prioritise and represented Pakistan with dignity and Pride. I accepted the new role as a Director pcb with great passion to make positive reforms but Unfortunately my designated tenure which was offered by @TheRealPCB for 4 years was cut short for 2 mnths on the account…
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) February 16, 2024
لازمی پڑھیں۔ آصف علی نے 100 سے 150 چھکوں سے متعلق اپنا بیان غلطی قرار دے دیا
انہوں نے مزید کہا کہ تمام حقائق کو ظاہر کروں گا جو خراب کارکردگی کا باعث بنے ہیں۔