سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی ہے جس میں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جیل حکام سے ملاقات کیلئے رجوع کیا لیکن ملنے کی اجازت نہ دی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بطور صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر آڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میرا بنیادی حق ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سیاسی و قانونی مشاورت کیلئے سردار عبدالقیوم نیازی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے احکامات جاری کرے اور دوران ملاقات رازداری کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں سردار عبد القیوم نیازی نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کے عہدیداران اپنا کام کر رہے ہیں اور عوام نے اسی وجہ سے ووٹ دیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ کشمیری عوام کی بات کرتے ہیں ، میں تو کہتا ہوں پوری دنیا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔