سائفر اور توشہ خانہ نیب کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردی گئی۔ دونوں کیسز میں سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کی جانب سے سائفر کیس اور احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کردی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی جبکہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری کو سزا سنائی تھی۔
عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردی ہیں ، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں ہائیکورٹ جبکہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے ہیں۔