چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ 28 ستمبر کو سماعت کرے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف لاہور میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے عبوری ضمانتیں مسترد کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں 28 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیں، عدالت عالیہ کی جج جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ سماعت کریگا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی 5 اگست سے حراست میں ہیں، انہیں اٹک جیل میں رکھا گیا ہے۔