پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما ء بیرسٹر گوہر علی خان نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہفتے کے روز ملک بھر میں احتجاج کرے گی،پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب جبکہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے امیدوار میاں اسلم اقبال ہوں گے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما ء بیرسٹر گوہر علی خان نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈکےمطابق پی ٹی آئی180سیٹیں جیت چکی ہےنی پی ٹی آئی سے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی پر بات ہوئی ہے۔
گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ہفتہ کو پرامن احتجاج کریں گے کسی کوحق نہیں وہ جعلی مینڈیٹ سےحکومت میں آئے ہمارااحتجاج پرامن ہوگا،کسی قسم کی گرفتاریاں نہیں ہونی چاہیے۔
رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ پی پی سمیت کسی بھی جماعت سےپاورشیئرنگ نہیں ہوگی ہم پاورشیئرنگ والی نہیں عوامی سیاست کرتے ہیں پیپلزپارٹی،ن لیگ،ایم کیوایم کے ساتھ کوئی پاور شیئرنگ نہیں ہوگی ، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی پی کےساتھ آگےنہیں بڑھ رہے۔
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عمرایوب کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کردیا، ایک سے 2 روز میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں گےامید ہے قومی اسمبلی میں وزیراعظم ہمارا آئے گا۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پارٹی کی جانب سے سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔