پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے خیبر پختونخوا میں اتحاد کے لئے پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ( پی ٹی آئی پی ) سے رابطہ کرلیا۔
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں اتحاد کے لئے پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پی سے رابطہ کیا ہے اور دونوں جماعتوں کے مابین اسمبلی کے اندر اتحاد کیلئے بات چیت ہوئی ہے۔
اس حوالے سے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی پی ملک حبیب اورکزئی کا کہنا تھا کہ بات چیت کا مقصد پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار پی ٹی آئی پی میں شامل کرنا ہے، اسد قیصر اورعلی امین نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے کون منتخب ہوا اور کون ہارا ؟ مکمل تفصیل جانیے
ملک حبیب کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا پہلا دور ہوا ، اگلے مرحلے کے مذاکرات جلد ہوں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی ارکان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے اشتراک کی بھی مخالفت کر دی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کی مجلس وحدت المسلمین سے اشتراک کی مخالفت
اس حوالے سے ارکان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے اشتراک ممکن نہیں۔