پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کور کمیٹی نے مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیو ایم ) سے اشتراک کی مخالفت کر دی۔
جمعرات کے روز پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ارکان کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اشتراک کی مخالفت کی گئی ہے اور دیگر جماعتوں سے رابطوں پر غور شروع کیا گیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں اتحاد کیلئے پرویز خٹک کی پارٹی سے رابطہ
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر جماعتوں سے اشتراک پر تفصیلی بحث ہوئی جبکہ ارکان نے ایم ڈبلیو ایم سے اشتراک پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اشتراک کی مخالفت کی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے کون منتخب ہوا اور کون ہارا ؟ مکمل تفصیل جانیے
ذرائع نے بتایا کہ وفاق ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نئے اشتراک کے لئے غور شروع کردیا گیا ہے اور جماعت اسلامی، سنی اتحاد کونسل اور جے یو آئی شیرانی گروپ سے اشتراک پر غور جاری ہے ۔
تحریک انصاف کی قیادت اشتراک کے لئے تینوں جماعتوں سے رابطہ کرے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد پر بھی غور کیا گیا ، تاہم ، کمیٹی حتمی مشاورت کے بعد بانی پی ٹی آئی کو نئے اشتراک سے آگاہ کرے گی۔