الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے این اے 15 مانسہرہ سے کامیاب ہونے والے امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں این اے 15 مانسہرہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی جس کے دوران ریٹرننگ افسر نے رپورٹ کمیشن میں جمع کروائی۔
ریٹرننگ افسر کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ حلقے کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق مرتب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے آر او کے جواب کے بعد نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست اور کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔
نواز شریف کے وکیل تاخیر سے پیش ہوئے اور درخواست مسترد نہ کرنے کی استدعا تاہم ، الیکشن کمیشن نے انہیں دوبارہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
یاد رہے کہ این اے 15 مانسہرہ سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گستاسب کامیاب ہوئے تھے۔