عالمی مارکیٹ کے زیراثر آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
تفصیلات یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد اب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7.50 روپے تک مہنگی ہو سکتی ہیں،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 47 پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 7.50 روپے تک بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ آج جمعرات کو حکومت کو بھجوائے گا،وزارت خزانہ نگران وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
واضح رہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔ اگر نگراں حکومت ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرتی ہے تو ڈیزل کی قیمت موجودہ 278.96 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 286.97 روپے فی لیٹر ہوسکتی ہے۔