کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعود شکیل کا سرفراز احمد کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر رد عمل سامنے آگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل کا کہنا تھا کہ بطور پروفیشنل کرکٹر ہر چیز کیلئے تیار ہوتا ہوں، مجھے جو موقع ملے گا اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
سعود شکیل کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانا ٹیم اونرز کا فیصلہ ہے میں کچھ نہیں کہ سکتا، رئیلی روسو ایک تجربہ کار پلیئر ہیں ان کی کپتانی میں کھیل کر فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے آنے سے فائدہ ہوگا وہ ایک تجربہ کار پلیئر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نائب کپتانی ملنے کا کوئی پریشر نہیں ہے، جو رول ملے گا اسے پورا کروں، پوری کوشش ہوگی کہ میری پرفارمنس سے ٹیم جیتے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے ایڈیشن 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا جبکہ ایونٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔