انڈونیشیا میں صدارتی،پارلیمانی اور بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری جاری ہے۔
انڈونیشیا میں عام انتخابات کے لیےملک کے زیادہ ترحصوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیاہے، جس کےبعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے،جبکہ کچھ حصوں پولنگ کاعمل جاری ہے۔
انتخابات میں صدر اورنائب صدر سمیت 20 ہزار سے زائد اراکین پارلیمنٹ اور بلدیاتی نمائندوں کو منتخب کیا جائےگا۔
صدارتی امیدورا کو براہ راست فتح کے لیےملک کے نصف صوبوں میں 50 فیصد سے زائد اور 20 فیصد بیلٹ کی ضرورت ہوتی ہے،اور اگرایسا نہ ہوا تو صدرکا انتخاب دوسرے مرحلے میں کیا جاتا ہے۔
شدید بارشوں کے باعث کچھ علاقوں میں پولنگ کا عمل تاخیرکا شکار بھی ہوا۔