اسلام آبادمیں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے گھر حکومت سازی کیلئے سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے ملاقات کےبعد میڈیاسے گفتگو کی،
اسلام آباد میں چودھری شجاعت حسین کےگھرسیاسی قائدین کی بیٹھک کےبعدمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم نےطےکیا ہےکہ ہم حکومت بنائیں گےہمارامعاشی،دفاعی اور دیگرامورپرمشترکہ ایجنڈاہوگاپاکستان کوکامیاب کرائیں گے،پتہ ہےکتنی قسطیں دینی ہےایک دوسرےکیخلاف الیکشن لڑے،مخالفت الیکشن میں ہوتی ہےہماری نظریاتی مخالف نہیں،ملک کوسنبھال سکتےہیں مفاہمت بھی کرناہوگی، اس مفاہمت میں پی ٹی آئی بھی شامل ہوگی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کہ چودھری شجاعت کا یہاں سب کو مدعوکرنے پرشکرگزارہوںالیکشن کا مرحلہ ختم ہوچکا ہے،پارلیمان وجود میں آنے والی ہےمعیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہےقوم تب کھڑی ہوتی ہے جب اختلاف ختم کریں گےآئی ایم ایف کا معاہدے نےملکی معیشت کو سہارا دیابلاول بھٹو کا ووٹ دینے کے فیصلےپرشکر گزار ہوںقوم کودکھایا ہےکہ آج یہ پارٹیاں دوتہائی اکثریت رکھتی ہےاگرکوئی اکثریت دکھاتا ہے تو وہ حکومت بنائےسندھ، پنجاب، بلوچستان اورکے پی سےسب موجود ہےہمارے پاس اکثریت موجود ہے،ملک کو مسائل سے نکالیں گےکیا پاکستان کو ہم نے دیوالیہ ہونے سے نہیں بچایا۔
میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمٰن سے رابطہ ہوا ہے،شوری اجلاس کےبعدملاقات ہوگی ہماری اور پی پی کی کمیٹی بن چکی ہے،جو رولزآف بزنس طےکریں گےنوازشریف ہی ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہوں گےمیں نوازشریف سے درخواست کروں گا کہ وہ وزیراعظم بنیںپنجاب میں مریم نواز وزیراعلیٰ کی امیدوار ہیںاس وقت وفاق سے متعلق گفتگو ہوئی ہےباقی صوبوں میں جس کی اکثریت ہوئی وہ حکومت بنائےگی۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا زرادری صدر پاکستان ہوں گے؟سوال کے جواب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گےمیں کہتا ہوں معاف کریں اورآگے بڑھیںمعیشت کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے ہوں گےسب کوچارٹر اف آکانومی کی دعوت دیتا ہوںباہمی اختلافات ختم کرکےملک کواپنے پاؤں پرکھڑے ہونےکیلئےایک ہوجائیںیہ دھرنا لانگ مارچ کا نہیں، قرصےختم کرنے،بھکاری پن ختم کرنےکا وقت ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالدمقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے درمیان اختلافات بھی ہو سکتا ہےترجیج پاکستان ہے،ہم نےشہبازشریف کا پہلے بھی ساتھ دیا،اب نے ان کےساتھ ہیںسب مل کر پاکستان کو مشکلات نکالنےکیلئےاقدامات کریں۔
چیئرمین صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم پھر سے اکھٹے ہوکر پاکستان کو سنھالیں گےآج کی ملاقات کایہی مقصدتھا،میاں صاحب کےساتھ کھڑےہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آج کے بعد پاکستان کےحالات بہتری کی طرف جائیں گےلوگ مہنگائی میں پھنسے ہوئے ہیںاپنی ذات سے باہر نکل کر ملک اورعوام کیلئے فیصلہ کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میاں صاحب کی حکومت کیلئے دعاگو ہومعاشی ایجنڈا نمبر ایجنڈا ہونا چاہیے۔