آئی پی پی کے صدر اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالعلیم خان کو لاہور ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے این اے 117 کے انتخابی نتائج سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں این اے 117 سے عبدالعلیم خان کی کامیابی اور انتخابی نتائج سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے آزاد امیدوار علی اعجاز بُٹر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خارج کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ درخواست گزار الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 8 اور 9 کے تحت ای سی پی سے رجوع کریں، الیکشن کمیشن نتائج کی تیاری کے وقت امیدواروں کی موجودگی کا فیصلہ بھی کرے۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت درخواست پر فیصلہ کرے۔
فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر نے عدالت میں عدم پیشی پر غیر مشروط معافی مانگی۔