پاکستان میں سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر سستا ہوگیا۔
آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر 12 فروری کو پاکستان میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا، فی تولہ 24 قیراط سونے کے نرخ دو لاکھ 14 ہزار 300 روپے پر برقرار ہیں۔
پاکستان میں 24 قیراط دس گرام سونا ایک لاکھ 83 ہزار 728 اور 22 قیراط دس گرام سونا ایک لاکھ 68 ہزار 416 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، فی تولہ چاندی کے نرخ 2600 روپے اور دس گرام 2229.08 روپے پر برقرار ہیں۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس بعد فی اونس قیمت 2045 ڈالر سے کم ہوکر 2043 ڈالر پر آگئی۔