اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجے گئی ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےجاری اعدادوشمار کے مطابق نئے سال کے پہلے مہینے میں پاکستانی محنت کشوں نے 2.4 ارب ڈالر وطن بھیجے۔سالانہ بنیاد پر ترسیلات زرمیں 26 اور ماہانہ بنیاد پر 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق مالی سال 2024 کے ابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر 15.83 ارب ڈالر رہیں۔مالی سال 2023 کےابتدائی 7 ماہ میں ترسیلات زر 16.31 ارب ڈالر رہی تھیں۔