پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے انتخابی نتائج میں مبینہ ردبدل کے خلاف احتجاج کی کال پر پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارکنان سڑکوں پر نکل آئے جبکہ لاہور سے پولیس نے 8 کارکنان کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
پشاور
تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی نتائج کے خلاف پشاور اسلام آباد موٹروے انٹرچینج پر احتجاج جاری ہے اور مظاہرین نے شاہراہ کو ٹریفک کےلئے بند کر دیا ہے۔
مظاہرین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ پشاور کے 8 حلقوں کے نتائج میں مبینہ ردوبدل کی گئی ہے ، ہم نے یہ حلقے جیتے تھے انہوں نے دھاندلی کی ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے کون منتخب ہوا اور کون ہارا ؟ مکمل تفصیل جانیے
تحریک انصاف کے کارکنوں نے پشاور اسلام آباد موٹروے پر دھرنا بھی دے رکھا ہے۔
راولپنڈی
راولپنڈی میں بھی تحریک انصاف کا انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ پولیس نے مری روڈ سے کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد رکن کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
کارکنان صادق آباد چوک میں جمع ہوئے جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کئی مظاہرین کو حراست میں لیا۔
لاہور
پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی مختلف جگہوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا جا رہا ہے جبکہ لبرٹی چوک سے پولیس نے آٹھ کارکنان کو حراست میں بھی لیا ہے۔
علاوہ ازیں 8 سو سے زائد اہلکار پی ٹی آئی بانی کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر تعینات بھی کئے گئے ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد فاروق کو گرفتار کرلیا
پولیس حکام کے مطابق لبرٹی چوک میں پولیس کے 16 سو سے زائد اہلکارتعینات ہیں اور واٹر کینن اور پریزن وین بھی لبرٹی چوک پہنچا دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امن و امان متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
لاہور پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شہزاد فاروق کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔