مسلم لیگ ن کے رہنما اور این اے 71 سیالکوٹ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے والے رکن خواجہ آصف کا عام انتخابات 2024 میں کامیابی کے بعد اہم بیان سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ لیگی رہنما خواجہ آصف نے این اے 71 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار کیخلاف کامیابی سمیٹی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ این اے 71 سیالکوٹ، خواجہ آصف نے میدان مار لیا، ریحانہ ڈار ہار گئیں
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ این اے71 کی عظیم عوام کا شکریہ کہ آپ نے مجھے انتخابات 2024میں پر خلوص محبت، قوی اعتماد اور پر جوش حمایت سے نوازا، میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سیالکوٹ کی با شعورعوام نے مجھے متواتر ساتویں مرتبہ اپنی نمائندگی کے لیۓ منتخب کيا۔
لازمی پڑھیں۔ پنجاب اسمبلی کیلئے کون منتخب ہوا اور کون ہارا ؟ مکمل تفصیل جانیے
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے حلقے کے مسائل کا شدید احساس ہے، انشاء اللہ شہر کے تمام طبقات کے تعاون کی ضرورت ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میری ترجیحات میں نوجوان نسل اور خواتین کے لئے سیالکوٹ میں اعلیٰ تعلیم اور روزگار مواقع سر فہرست ہیں۔
این اے71 کی عظیم عوام کا شکریہ کہ آپ نے مجھے انتخابات 2024میں پر خلوص محبت، قوی اعتماد اور پر جوش حمایت سے نوازا۔ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سیالکوٹ کی با شعورعوام نے مجھے متواتر ساتویں مرتبہ اپنی نمائندگی کے لیۓ منتخب کيا۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 11, 2024
مجھے اپنے حلقے کے مسائل کا شدید احساس ھے انشاء…
انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹرز و تاجر حضرات ہمارے شہر کا اثاثہ ہیں، انکی خدمت انشاء اللہ پوری کمٹمنٹ سے ہوگی، مجھے آپکی دعاؤں کی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔