الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ریٹرننگ افسر کو اسلام آباد کے حلقے این اے 46، 47 اور 48 کے حتمی نوٹیفکیشن سے روک دیا۔
تفصیلات کے الیکشن کمیشن میں مطابق این اے 46، 47 اور 48 میں نتائج میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوگئی، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آر او کو این 47 اور 48 کےحتمی نوٹیفکیشن سے روک دیا۔
واضح رہے کہ این اے 46، 47 اور 48 کا آر او کا فیصلہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارں عامر مغل، علی بخاری اور شعیب شاہین نے چیلنج کیا تھا۔
این اے 48 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی بخاری نے کہا کہ تمام فارم 45 موجود ہیں، ہمیں دھاندلی سے ہرایا گیا، 53 ہزار کی لیڈ سے جیت رہے تھے، دھاندلی ہوئی۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تینوں قومی اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آگئے ہیں جن کے مطابق دو حلقوں میں مسلم لیگ ( ن ) اور ایک حلقہ میں آزاد امیدوار راجہ خرم شہزاد نے میدان مار لیا ہے۔