جمعرات 8 فروری کو پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور دو دن گزرجانے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام نتائج جاری کردیے گئے۔
غیرحتمی نتائج کے مطابق خیبرپختونخوامیں آزاد امیدواروں نے 90سیٹیں لے کر میدان مارلیا جبکہ جے یوآئی ف7اور مسلم لیگ ن کے 5امیدوار کامیاب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی 4 ،جماعت اسلامی کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں3نشستیں ملیں، اےاین پی اور پی ٹی آئی پی کوایک،ایک نشست ملی۔
دوسری جانب غیرحتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 265 میں سے 253 سیٹوں کا نتیجہ آچکا۔ آزاد امیدوار 100 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن 73 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلزپارٹی نے باون نشستوں پرمیدان مارا ہے۔