عام انتخابات 2024 سے متعلق فافن کی رپورٹ جاری سامنے آگئی۔
فری اینڈفئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ کےمطابق ملک بھر میں 139 چھوٹے اور پانچ بڑے واقعات پیش آئے، 63 فیصد پولنگ اسٹیشن پر ضابطہ اخلاق سے زیادہ ووٹرز تھے۔
فافن چیئرپرسن مسرت قدیم کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ 2 فیصد پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹ کے فارم 45 پر دستخط نہیں،پی ٹی آئی نےلیول پلینئگ فلیڈکی شکایت کی ،بڑے جلوس اور ریلیاں الیکشن ڈے پرنظرنہیں آئے۔
رپورٹ کےمطابق ملک میں 5 کروڑ سےزائد افراد نے ووٹ ڈالا،ابتدائی نتائج میں تاخیر کے باعث سوال اٹھ رہے،موبائل سروس کی بندش سے نتائج میں تاخیر ہوئی،111 سیاسی جماعتوں نے 280 خواتین کو ٹکٹ دئیے،پانچ فیصد خواتین کا کوٹہ کسی جماعت نے پورا کیاکسی نے نہیں کیا،12 خواتین جنرل نشتوں پر منتخب ہوئی۔