پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نےکھلاڑیوں کے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کے سیشن کونوٹس لیتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے سوشل میڈیا اسپیس میں شرکت پر پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
باخبر ذائع کے مطابق گزشتہ ہفتے بابراعظم اورشاہین آفریدی کی جانب سے سوشل میڈیا پر سوالات و جوابات کا سیشن کیے جانے پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے سوشل میڈیا اسپیس میں شرکت پر پالیسی وضع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کھلاڑی کسی تنازعے میں نہ پڑ جائیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پرسیشن کو سینٹرل کنٹریکٹ کی روشنی میں دیکھا جائے گا۔اور اس حوالے سے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کو اس حوالے سے جائزہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) اس حوالے سے کھلاڑیوں اور انکے ایجنٹ سے بات چیت کرے گا۔