پیپلزپارٹی نے کراچی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے نشستوں پر نتائج کے اعلان میں تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انچارج سینٹرل الیکشن سیل پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدرکا الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر گہری تشویش ہے۔
سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ کراچی میں غیر معمولی دھاندلی اور اونچ نیچ کے ہتھکنڈے دیکھے ہیں، نتائج کےاعلان میں تاخیر ہمارے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کرتی ہے۔ نتائج کا فوری اعلان کیاجائے، تاخیر قانون کے تحت زیادہ سےزیادہ سے کہیں زیادہ ہے۔
رہنما پی پی نے مزید لکھا کہ زیادہ تر ثبوت پولنگ کے وقت اور بعد میں کراچی میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے گھنٹوں تک سامنے نہیں آسکے، ہمارے امیدواروں کے پاس ان کے خلاف ہونے والی دھاندلی کے چونکا دینے والے ثبوت ہیں۔
سینیٹر تاج حیدر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کو موبائل فون پر اپنا پیغام بھیج دیا ہے، چیف الیکشن کمشنر سے نتائج فور جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے