نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، ہماری دلچسپی جمہوری عمل میں ہے۔
پاکستان میں انتخابی عمل پر ردعمل دیتے ہوئے ویدانت پٹیل نے کہا کہ الیکشن کے دوران ہونے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ ہمیں آزادی اظہار پر پابندی پر تشویش ہے۔ پولنگ کے روز انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی بندش پر بھی تشویش ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا کہ پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر ہے۔ پاکستانی سیاستدان ووٹوں کی گنتی کے دوران پرسکون رہیں۔ پاکستان میں انٹرنیٹ اور فون کی بندش پر تشویش ہے ۔
انتونیوگوتریس کا کہنا تھا کہ تمام امیدوار ایسی ہر کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی بڑھے۔ سیاسی رہنما تنازعات کو قانونی طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے پرامید ہیں۔