پنجاب اسمبلی کل 296 سیٹوں میں سے 295 کا نتیجہ آگیا،مسلم لیگ ن 131 سیٹیں جیت کر سرفہرست ہے۔جہاں صرف ایک حلقے کا نتیجہ آنا باقی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سےجاری کردہ معلومات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں آزاد امیدوار 126 سیٹیں جیت کر دوسرے نمبر پر براجمان ہے،جہاں مسلم لیگ ق 8،پاکستان پیپلزپارٹی 10،جبکہ مسلم لیگ ضیا اور تحریک لبیک 1 ،1 سیٹ ہی حاصل کرسکیں ہیں۔
غیرحتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی 265 میں سے 253 سیٹوں کا نتیجہ آچکا۔ آزاد امیدوار 100 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن 73 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلزپارٹی نے باون نشستوں پرمیدان مارا ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کی 17 حلقوں میں جیت گئے، ق لیگ نے3، استحکام پاکستان پارٹی نے ایک حلقے میں میدان مارا۔ جے یو آئی بھی دو حلقوں میں کامیاب، دیگر جماعتوں نے 4نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
پی پی ایک سو سولہ پر ن لیگ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے،رانا ثنااللہ کے داماد احمد شہریار ہار گئے۔ آزاد امیدوار محمد اسماعیل نے ستائیس ہزار باون ووٹ لےکر فتح سمیٹی۔