مسلم لیگ ن کو پنجاب میں ایک اور جھٹکا لگ گی، این اے 115 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق جاوید لطیف کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
عام انتخابات 2024ء میں این اے شیخوپورہ 3 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے اہنم رہنماء جاوید لطیف کو آزاد امیدوار کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 115 سے آزاد امیدوار خرم شہزاد نے ایک لاکھ 26 ہزار 349 ووٹوں حاصل کرکے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مخالف ن لیگ کے جاوید لطیف کو 88 ہزار 125 ووٹ ملے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو این اے 15 مانسہرہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑٓ، انہیں آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ نے بڑے مارجن سے ہرایا۔