عام انتخابات کے کامیاب انعقاد کے بعد تقریباً دن بعد تقریباً 3 دن بعد قومی اسمبلی کے تمام نتائج مکمل ہوگئے، قومی اسمبلی سمیت پنجاب، اور خیبر پختون خوا میں آزاد امیدواروں نے بھاری تعداد میں کامیابی سمیٹی ہے جو کہ حکومت بنانے میں سب سے اہم کردار ادا کریں گے۔
قومی اسمبلی کے266 میں سے 264 حلقوں نتائج جاری کردیئے گئے ہیں، جبکہ ایک حلقے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے سبب الیکشن ملتوی اوراین اے 88 کے 26 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹوں ڈالے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )کی جانب سے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق 101آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن 75اور پیپلزپارٹی نے 54نشستوں پر کامیابی حاصل کی، ایم کیو ایم17 ، استحکام پاکستان پارٹی 2،جمعیت علماء پاکستان 4، پاکستان مسلم لیگ ق 3، بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک، ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی
الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر پنجاب اسمبلی کے 293 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے، پنجاب اسمبلی کے 144 حلقوں میں ن لیگ کے امیدوار جیت گئے جبکہ 127حلقوں میں آزاد امیدواروں نے کامیابی سمیٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی 10 سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر جماعتیں 12 سیٹیں جیت گئی ہیں۔
سندھ اسمبلی
الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر سندھ اسمبلی کے 125 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے، سندھ اسمبلی کے 81 حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار جیت گئے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ 24، آزاد 14 اور دیگر جماعتیں 6 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی
صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی 115میں سے 112 نشستوں کےنتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے جا چکے ہیں جبکہ 3 نشستوں کےانتخابی نتائج آنا باقی ہیں۔
بلوچستان اسمبلی
صوبائی اسمبلی بلوچستان کے 51 حلقوں کے نتائج مکمل ہوگئے، الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 11 سییٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی10، جمعیت علمائے اسلام کی 11نشستیں ہیں، صوبے میں کوئی بھی جماعت اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
قومی اسمبلی
این اے 1 :آزاد امیدوار عبدالطیف نے 61 ہزار 834 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ جمعیت علماء اسلام کے طلحہ محمود 42 ہزار 987 ووٹ حاصل کرنے میں کامیا ب ہوئے ۔
این اے 2 : آزاد امیدوار امجد علی خان 88 ہزار 938 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف ن لیگ کے امیر مقام 37 ہزار 764 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے 3 : آزاد امیدوار سلیم الرحمان 81 ہزار 411 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ٹھہرے جبکہ ن لیگ کے واجد علی خان 27 ہزار 861 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 4: آزاد امیدوار سہیل سلطان 88009 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے محمد سلیم خان 20890 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 5: آزاد امیدوار صاحبزادہ صبغت اللہ 90,261 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے 48,246 ووٹ حاصل کیے۔
این اے6: آزاد امیدوار بشیر خان 81 ہزار 60 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے سراج الحق 52,545 دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے7: آزاد امیدوار محبوب شاہ 84,843 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے محمد اسماعیل نے 31,133 ووٹ حاصل کیے۔
این اے8 : اس حلقے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے سبب الیکشن ملتوی کر دیئے گئے تھے۔
این اے9: آزاد امیدوار جنید اکبر 113,513 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے احمد علی شاہ باچا نے 40,740 ووٹ حاصل کیئے
این اے10: آزاد امیدوار بیرسٹر گوہر علی خان 110,023 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے رؤف خان 30,302 ووٹ حاصل کرسکے۔
این اے11: مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام 59 ہزار 863 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار فارین خان 54 ہزار 311 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
این اے 12 : آزاد امیدوار محمد ادریس26 ہزار583 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار صلاح الدین 22 ہزار43 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 13 : آزاد امید وار محمد نواز خان32 ہزار 164 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار محمد یوسف 21 ہزار 291ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 14: ن لیگ کے سردار محمد یوسف زمان ایک لاکھ 15 ہزار 544 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار محمد سلیم عمران 1 لاکھ 3 ہزار 333 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے15: آزاد امیدوار شہزادہ گستاخ 105,249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے نواز شریف کے 80,382 ووٹ تھے۔
این اے16: آزاد امیدوار علی اصغر خان 104,993 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے مرتضیٰ جاوید عباسی 86,276 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 17: آزاد امیدوار علی خان جدون 97 ہزار 177 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محبوب خان 44 ہزار 522 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 18: آزاد امیدوار عمر ایوب خان 192,948 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان 112,389 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 19: آزاد امیدوار اسد قیصر 115,635 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ JUI-F کے فضل علی حقانی نے 45,576 ووٹ حاصل کیے۔
این اے20: آزاد امیدوار شہرام خان تراکئی 122،965 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ANP کے وارث خان 47،535 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے21: آزاد امیدوار مجاہد علی خان 118،049 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ JUI کے اعظم خان 51،797 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔
این اے22: آزاد امیدوار عاطف خان 114,748 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ANP کے امیر حیدر ہوتی 66,159 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے23: آزاد امیدوار علی محمد خان 102,175 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے احمد خان 33,910 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 24: آزاد امیدوار انور تاج 89 ہزار 801 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے مفتی گوہر علی 48 ہزار 545 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 25: آزاد امیدوار فضل محمد 100,713 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے ایمل ولی خان نے 67,876 ووٹ حاصل کیے۔
این اے26: آزاد امیدوار ساجد خان 41،489 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ JUI-F کے عارف حقانی 19،930 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔۔
این اے 27: آزاد امیدوار محمد اقبال خان 85 ہزار 514 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے شاہ جی گل آفریدی 18 ہزار 832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 28:جمیعت علماء اسلام پاکستان کے رہنما نور عالم خان ایک لاکھ 38 ہزار 389 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ،جبکہ آزاد امیدوار ساجد نواز 65 ہزار 119 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
این اے 29: آزاد امیدوار ارباب ایوب 68،792 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے ثاقب خان 18،888 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے30: آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78,971 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ JUI-F کے ناصر موسیٰ زئی نے 20,840 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 31: آزاد امید وار شیر علی ارباب 82 ہزار 985 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ،پیپلز پارتی کے ارباب عالمگیر 22 ہزار 543 ووٹ لے کر دوسرے اور جمعیت علماء اسلام کے محمد سعید جان 14 ہزار 560 ووٹ لے کرتیسرے نمبر پر رہے ۔۔
این اے 32: آزاد امیدوار آصف خان 50 ہزار 217 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اے این پی کے غلام بلور 28 ہزار 145 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 33: آزاد امیدوار شاہ احد علی 93 ہزار 429 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے پرویز خٹک 26 ہزار 574 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 34: آزاد امیدوار ذوالفقار علی 95 ہزار 692 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے عمران خٹک نے 32 ہزار 698 ووٹ لیے۔
این اے 35: آزاد امیدوارشہریار آفریدی ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کےامیدوار 57 ہزار سے زائد ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے36: آزاد امیدوار یوسف خان 73,076 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ JUI-P کے عبید اللہ 34,324 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 37: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے حمید حسین 58 ہزار 650 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ جمیعت علماء اسلام کے عصمت اللہ 24 ہزار 892 ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلز پارٹی کے ساجد حسین طوری 54 ہزار 384 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 38: آزاد امیدوار شاہد خٹک 118,056 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے مولانا شاہ عبدالعزیز کے 40,965 ووٹ تھے۔
این اے 39:آزاد امیدوار نسیم علی شاہ ایک لاکھ 47 ہزار 87 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے زاہد اکرم درانی ایک لاکھ 10 ہزار 675 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، جماعت اسلامی پاکستان کے محمد ابراہیم خان 4 ہزار 999 ووٹ ہی لے سکے ۔
این اے 40 : جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار مصباح الدین42 ہزار994 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار اورنگزیب خان 33 ہزار852 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔
این اے 41 : آزاد امیدوار شیر افضل خان ایک لاکھ 17 ہزار 988 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں جمیعت علماء اسلام کے اسجد محمود 68 ہزار 303 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، آزاد امیدوار سلیم سیف اللہ خان 46 ہزار 70 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 42: آزاد امیدوار زبیر خان 20 ہزار 22 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار محمد علی 16 ہزار 174 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 43 : آزاد امیدوار داور خان کنڈی63 ہزار556 ووٹ لیکر جیت گئے، جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار 62 ہزار 730 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 44: آزاد امیدوار علی امین گنڈا پور 93 ہزار 443 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان نے 59 ہزار 922 ووٹ لیے۔
این اے 45 : پیپلز پارٹی کے فتح اللہ خان میاں خیل 56 ہزار 933 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے عبید الرحمان 48 ہزار 343 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 46: مسلم لیگ ن کے انجم عقیل81،958 ووٹ حاصل کرتے ہوئے آزاد امیدوار عامر مسعود مغل کو شکست دے دی۔
این اے 47: مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری 102,502 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار شعیب شاہین 86,396 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 48: آزاد امیدوار خرم نواز 69 ہزار 699 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ دوسرے آزاد امیدوار علی بخاری نے 59 ہزار 851 ووٹ لیے۔
این اے 49: مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب آزاد امیدوار طاہر صادق کے مقابلے میں 119727 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
این اے 50: مسلم لیگ ن کے ملک سہیل خان 119,075 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ایمان طاہر نے 109,819 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 51: مسلم لیگ ن کے راجہ اسامہ سرور 149,250 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار لطاسب ستی 113,843 لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 52: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار راجہ پرویز اشرف ایک لاکھ 12 ہزار 265 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار طار عزیز بھٹی نے 91 ہزار 547 ووٹ لیئے ، پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ محمد جاوید اخلاص 72 ہزار 62 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ، تحریک لبیک کے چوہدری عابد حسین 37 ہزار 156 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے ۔
این اے 53: مسلم لیگ (ن) کے قمر الاسلام راجہ 72006 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار اجمل صابر راجہ 58576 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 54 : آزاد امیدوار بیرسٹر عقیل ملک 85,912 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عذرا مسعود نے 73,694 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 55: مسلم لیگ ن کے ملک ابرار 78 ہزار 542 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار راجہ بشارت 68 ہزار 101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 56: مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی 96 ہزار 649 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82 ہزار 613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 57:پاکستان مسلم لیگ ن کے دانیا عزیز 83 ہزار 331 ووٹ لے کر کامیا ب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار سمابیہ طاہر نے 56 ہزار 789 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 58: مسلم لیگ ن کے طاہر اقبال 115،974 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ایاز امیر نے 102,537 ووٹ لیے۔
این اے 59: مسلم لیگ ن کے غلام عباس 141,680 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار رومان احمد نے 129,716 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 60: مسلم لیگ ن کے بلال اظہر کیانی 99 ہزار 948 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار احسن عدیل 90 ہزار 474 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 61 : پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری فرخ الطاف 88 ہزار 238 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شوکت اقبال مرزا 84 ہزار 215 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار عمران حیدر نے 28 ہزار 176 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 62 : آزاد امیدوار محمد الیاس وچوہدری97 ہزار436 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عابد رضا71 ہزار154 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 63 : پاکستان مسلم لیگ کے حسین الٰہی 88 ہزار 69 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار ساجد یوسف نے 81 ہزار 640 ووٹ حاصل کیئے جبکہ اس حلقے میں تحریک لبیک نے بھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 27 ہزار 963 ووٹ لیئے ۔
این اے 64: مسلم لیگ (ق) کے چوہدری سالک حسین 105205 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار قیصرہ الٰہی 80946 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
این اے 65: پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری نصیر عباس 90 ہزار 982 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار نے وجاہت حسین شاہ 82 ہزار 411 ووٹ حاصل کیئے ، پاکستان پیپلز پارٹی کے قمر زمان قائرہ اس حلقے سے 51 ہزار 282 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے 66:آزاد امیدوار محمد احمد چٹھہ ایک لاکھ 60 ہزار 676 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف ن لیگ کے نثار احمد چیمہ ایک لاکھ 633ووٹ لینے میں کامیب ہوئے ، تحریک لبیک کے محمد اکرام 18 ہزار 968 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 67 : آزاد امیدوار انیقہ مہدی 2 لاکھ 8 ہزار 943 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائیں جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار سائرہ افضل 1 لاکھ 83 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں ۔
این اے 68: آزاد امیدوار حاجی امتیاز 166,093 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے مشاہد رضا نے 70,926 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 69: مسلم لیگ ن کے ناصر اقبال بوسال ایک لاکھ 13 ہزار 285 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کی مخالف آزاد امیدوار کوثر پروین ایک لاکھ 8 ہزار 768 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ۔
این اے 70: پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری ارمغان سبحانی ایک لاکھ 23 ہزار 437 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ،جبکہ آزاد امیدوار حافظ حامد رضاایک لاکھ 12 ہزار 117 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 71: مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف 118,566 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے 100,272 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 72: اس نشست سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نے کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
این اے 73: پاکستان مسلم لیگ ن کی نوشین افتخار نے ایک لاکھ 12 ہزار 142 ووٹ لے کر بازی مارلی ہے جبکہ آزاد امیدوار علی اسجد ملہی ایک لاکھ 4 ہزار 67 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے 74:آزاد امیدوار محمد اسلم گھمن ایک لاکھ 30 ہزار 504 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مخالف مسلم لیگ ن کے امیدوار 95 ہزار 988 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ، تحریک لبیک کے سجاد حسین 25 ہزار 470 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے ،
این اے 75: مسلم لیگ (ن) کے انوار الحق چوہدری 99 ہزار 625 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار طاہر علی جاوید 75 ہزار 626 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 76: مسلم لیگ ن کے احسن اقبال 136,279 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار جاوید کاہلوں نے 109,309 ووٹ لیے۔
این اے 77 : مسلم لیگ ن کے امید وار چوہدری محمود بشیر ورک1 لاکھ 6 ہزار451 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار راشدہ طارق91 ہزار 812 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں ۔
این اے 78:آزاد امیدوار محمد مبین عارف ایک لاکھ 6 ہزار 169 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کےخرم دستگیر 88 ہزار 308 لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 79: آزاد امیدوار احسان اللہ ورک ایک لاکھ 4 ہزار 23ووٹ لے کر جیت گئے ہیں۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے امید وارذوالفقار احمد 99 ہزار635 ووٹ حاصل کرسکے۔
این اے 80 : مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہد عثمان 98 ہزار 160 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جبکہ آزاد امیدوار لالہ اسد اللہ95 ہزار7 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 81: آزاد امیدوار رانا بلال اعجاز 117،717 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرا 109،926 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 82 : مسلم لیگ (ن) کے مختار احمد 108714 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے ندیم افضل گوندل 87349 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے83: آزاد امیدوار اسامہ میلہ 136,566 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محسن شاہنواز رانجھا 98,700 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے84: آزاد امیدوار شفقت عباس 101,944 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے لیاقت علی خان 77,477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 85 : مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹی1 لاکھ 21 ہزار 1 ووٹ لیکر جیت گئے،جبکہ آزاد امیدوار خداداد1 لاکھ 11 ہزار135 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 86: آزاد امیدوار محمد مقدار علی خان ایک لاکھ 5 ہزار 868 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ن لیگ کے سید جاوید حسنین 94 ہزار 479 ووٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 87: مسلم لیگ (ن) کے شاکر بشیر اعوان 117773 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عمر اسلام 108308 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 88: الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے اس حلقے کا نتیجہ روک دیا گیا ہے جبکہ26 پولنگ اسٹیشنز پر 15 فروری 2024 کو دوبارہ ووٹ ڈالے جائیں گے ۔
این اے 89: آزاد امیدوار جمال احسن 217,427 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبید اللہ 34,068 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
این اے 90: آزاد امیدوار عمیر نیازی 179,820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمیر حیات 51,223 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 91: آزاد امیدوار ثناء اللہ خان مستی خیل 106,003 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالمجید خان 85,429 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 92: آزاد امیدوار رشید اکبر خان ایک لاکھ 42 ہزار 761 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد افضل خان ایک لاکھ 31 ہزار 176 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے 93 : آزاد امیدوار غلام محمد 94 ہزار 355 ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار غلام عباس 59ہزار 901 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 94: پاکستان مسلم لیگ ن کے قیصر احمد شیخ 79 ہزار 546 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار محمد خالد 72 ہزار 274 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ پیپلز پارٹیکے سید عنایت علی شاہ اس نشست پر 69 ہزار 368 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 95: آزاد امیدوار علی افضل ساہی ایک لاکھ 44 ہزار 761 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے آزاد علی تبسم 93 ہزار 938 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 96 : آزاد امید وار رائے حیدر علی خاں 1 لاکھ 34 ہزار485 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار 92 ہزار504 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 97: آزاد امیدوار محمد سعد اللہ 72 ہزار 614 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے علی گوہر خان 70 ہزار 311 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 98:ن لیگ کے چوہدری محمد شہباز بابر ایک لاکھ 19 ہزار 443 کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ممتاز احمد ایک لاکھ 5 ہزار 434 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 99:آزاد امیدوار عمر فاروق ولد مشتاق احمد ایک لاکھ 20 ہزار 686 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے محمد قاسم فاروق 80 ہزار 377 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 100: آزاد امیدوار نثار جٹ 125,053 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ نے 106,934 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 101: آزاد امیدوار رانا عاطف 134،840 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے عرفان منان 95,768 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے102 : آزاد امیدوار چنگیز احمد خاں 1 لاکھ 32 ہزار526 ووٹ لیکر فاتح رہے ، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی 1 لاکھ320 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 103: آزاد امیدوار محمد علی سرفراز ایک لاکھ 47 ہزار 734 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے حاجی محمد اکر م انصاری 86 ہزار 662 ووٹ ہی لے سکے ۔
این اے 104: آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد حامد رضا ایک لاکھ 28 ہزار 687 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں ، ن لیگ کے امیدوار دانیال احمد 92 ہزار 594 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے 105: آزاد امیدوار اسامہ حمزہ 138,194 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے خالد جاوید وڑائچ 107,840 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 106: مسلم لیگ (ن) کے محمد جنید انوار چوہدری 137,629 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار خالد نواز 136,924 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 107: آزاد امیدوار محمد ریاض خان نے ایک لاکھ 28 ہزار 870 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے جبکہ ن لیگ کے چوہدری اسد الرحمان 95 ہزار 575 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 108: آزاد امیدوار محمد محبوب سلطان 169,578 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے فیصل صالح حیات 134,270 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 109: آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم 176,586 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد یعقوب شیخ 61,787 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 110: آزاد امیدوار صاحبزادہ امیر سلطان 199,590 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے مولانا آصف معاویہ 104,171 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 111: آزاد امیدوار ارشد ساہی 113,709 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے برجیس طاہر 93,467 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 112: مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل 105646 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ آزاد امیدوار پیر اعجاز شاہ نے 93316 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 113: مسلم لیگ ن کے عتیق انور 119,407 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار راحت امان اللہ 90,872 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 114: مسلم لیگ ن کے رانا تنویر 100,039 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ارشد محمود 82,026 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 115: آزاد امیدوار خرم شہزاد 130،255 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے جاوید لطیف 94،144 ووٹ لے کر بھی شکست کھا گئے ۔
این اے 116: آزاد امیدوار خرم منور منج ایک لاکھ 34 ہزار 959 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں ، ن لیگ کے سردار محمد عرفان ڈوگر 90 ہزار 225 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 117 :الیکشن کمیشن کے فارم 47 کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان 91 ہزار 489 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر 80 ہزار 838 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 118: مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز 105،960 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ 100,803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 119: مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز 83 ہزار 855 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق نے 68 ہزار 376 ووٹ لیے۔
این اے 120: مسلم لیگ ن کے ایاز صادق 68 ہزار 143 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عثمان حمزہ اعوان 49 ہزار 222 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے
این اے 121: آزاد امیدوار وسیم قادر 78 ہزار 703 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70 ہزار 597 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 122: آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ 117,109 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 77,907 ووٹ لے کر اپنا مضبو ط قلعہ کھو بیٹھے ۔
این اے 123: مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 63 ہزار 953 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار افضل پہاڑ نے 48 ہزار 486 ووٹ لیے۔
این اے 124 : مسلم لیگ (ن) کے رانا مبشر 55 ہزار 387 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ضمیر احمد نے 43 ہزار 594 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 125: مسلم لیگ ن کے افضل کھوکھر 65 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار رانا جاوید عمر نے 51 ہزار 144 ووٹ لیے۔
این اے 126: مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کھوکھر 67 ہزار 117 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار توقیر کھوکھر 60 ہزار 479 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 127: مسلم لیگ ن کے عطاء اللہ تارڑ 98 ہزار 210 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھر 82 ہزار 230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 128: آئی پی پی کے عون چوہدری 172,576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 159,024 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 129: آزاد امیدوار میاں اظہر 103718 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد نعمان 71540 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 130: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 179،310 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے 104،485 ووٹ ہیں۔
این اے 131 : مسلم لیگ ن کے امیدوار سعد وسیم 1 لاکھ 8 ہزار 714 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار محمد مقصود صابر انصاری77 ہزار 966 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 132 : مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں محمد شہباز شریف 1 لاکھ 37 ہزار 231 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد حسین ڈوگر1 لاکھ 11 ہزار116 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 133: آزاد امیدوار عظیم الدین 112,000 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے رانا اسحاق 96,000 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے134 : مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد حیات خاں1 لاکھ41 ہزار841 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار سدرہ فیصل 76 ہزار205 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں ۔
این اے 135: مسلم لیگ (ن) کے ندیم عباس 129,218 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ملک محمد اکرم بھٹی 106,700 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 136: مسلم لیگ ن کے ریاض الحق 127,764 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار حسن سکندر 80,069 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 137: آزاد امیدوار رضا علی گیلانی 131,925 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے راؤ محمد اجمل خان 105,381 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 138: مسلم لیگ ن کے محمد معین وٹو ایک لاکھ 22 ہزار 678 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میاں منظور احمد وٹو 79 ہزار 692 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 139: مسلم لیگ ن کے احمد رضا مانیکا ایک لاکھ 21 ہزار 383 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار راؤ عمر ہاشم خان ایک لاکھ 16 ہزار 493 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 140:ن لیگ کے رانا ارادت شریف ایک لاکھ 39 ہزار 322 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار راجہ طالح سعید ایک لاکھ 4 ہزار 762 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 141 : مسلم لیگ ن کے امید وار سید عمران احمد شاہ 1 لاکھ 18 ہزار 240 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار رانا عامر شہزاد طاہر 1 لاکھ7 ہزار56 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 142: آزاد امیدوار عثمان علی ایک لاکھ7 ہزار 496 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اشرف96 ہزار 125 ووٹ لے کرد وسرے نمبر پر ہے ۔
این اے 143 : آزاد امیدواررائے حسن نوار خاں 1 لاکھ 47 ہزار 147 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار محمد طفیل 83 ہزار 480 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 144: آزاد امیدوار بیرسٹر رضا حیات ہراج 118,999 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سید عابد امام کے 78,269 ووٹ تھے۔
این اے 145: مسلم لیگ ن کے محمد خان ڈاہا 102911 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عابد محمود 56188 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 146: آزاد امیدوار پیر ظہور حسین قریشی 112,666 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے میاں اسلم بودلہ 104,739 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 147: مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار نذیر 107,708 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میاں نوید حمید 83,394 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 148: پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی 67 ہزار 326 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور ملک 67 ہزار 33 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 149: آزاد امیدوار عامر ڈوگر 143,613 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر ترین 50,166 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 150: آزاد امیدوار زین قریشی 126770 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے جاوید اختر 76758 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 151: پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 79,080 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار مہربانو قریشی 71,649 ووٹ لے کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 152 : پیپلز پارٹی کے عبدالقادر 96 ہزار 998 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے جاوید علی 71 ہزار 259 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 153 : مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد قاسم ن 95 ہزار 114 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار دیوان عاشق حسین بخاری 49 ہزار 7 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 154: آزاد امیدوار رانا فراز نون 134,937 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالرحمان کانجو نے 128,438 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 155: مسلم لیگ (ن) کے صدیق خان بلوچ 117،671 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آئی پی پی کے جہانگیر ترین 71،128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 156: آزاد امیدوار عائشہ نذیر 119,820 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ مسلم لیگ ن کے نذیر احمد نے 90,353 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 157: مسلم لیگ ن کے سید ساجد شاہ 99 ہزار 332 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سبین صفدر 79 ہزار 996 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 158: مسلم لیگ ن کی تہمینہ دولتانہ 111,196 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ آزاد امیدوار طاہر اقبال چوہدری 103,052 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 159: آزاد امیدوار اورنگزیب خان کھچی 116,198 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سعید احمد خان 96,191 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 160 : مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد عبدالغفار وٹو 1 لاکھ18 ہزار 116 ووٹ لیکر فاتح قرارپائے جبکہ آزاد امیدوار سید محمد اصغر 1 لاکھ 10 ہزار294 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے161 : مسلم لیگ ن کے امیدوار عالم داد لالیکا1 لاکھ649 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار شاہد امین 81 ہزار 655 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے ۔
این اے 162 : مسلم لیگ ن کے امیدوار احسان اللہ باجوہ1 لاکھ14 ہزار 284 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امید وار خلیل احمد 97 ہزار 871ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 163 : مسلم لیگ ضیا کے امیدوار محمد اعجاز الحق 84 ہزار ووٹ لیکر فاتح رہے ، جبکہ آزاد امیدوار شوکت محمود 75 ہزار 115 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 164 : مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں ریاض حسین پیرزادہ1 لاکھ 23 ہزار 360 ووٹ لیکر فاتح رہے، جبکہ آزاد امیدوار ملک اعجاز احمدگڈن 1 لاکھ 17 ہزار 140 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 165 : پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار چوہدری طارق بشیر چیمہ 1 لاکھ 16 ہزار 554 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار سعود مجید1 لاکھ 5 ہزار313 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 166 : مسلم لیگ (ن) کے سمیع الحسن گیلانی 62 ہزار 148 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار نواب بہاول عباسی 48 ہزار 599 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 167: مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد عثمان اویسی 88 ہزار 503 ووٹ لیکرفاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار 63 ہزار670 ووٹ لیکر عامر یار ملک دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 168 : مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اقبال 1 لاکھ 24 ہزار 529 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار سمیع اللہ چوہدری 52 ہزار 270 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 169: پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سید مرتضیٰ محمود80 ہزار 421 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار راجہ محمد سلیم 70 ہزار 677 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 170 : آزاد امیدوار میاں غوث محمد 1 لاکھ13 ہزار685 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ فیاض الدین 78 ہزار 615 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 171 : آزاد امیدوارممتاز مصطفیٰ1 لاکھ3 ہزار832 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے،آزاد امیدوار مخدوم ہاشم جواں بخت 56 ہزار 28 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
این اے 172 : آزاد امیدوار جاوید اقبال 1 لاکھ 29 ہزار 307 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں امتیاز احمد 84 ہزار 527 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 173 : آزاد امیدوار محمد نبیل ڈاہر 80 ہزار 304 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار 83 ہزار 120 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 174 : مسلم لیگ ن کے امیدوار 78 ہزار 680 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار71 ہزار 559 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 175 : آزاد امیدوار جمشید احمد 1 لاکھ 13 ہزار 253 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارحماد نواز خان 47 ہزار 350 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 176 : پیپلز پارٹی کے نواب افتخار خان 53 ہزار 801 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے باسط سلطان 143 ہزار 646 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 177: آزادامیدوار محمد معظم علی خان 113,662 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ TLP کے راؤ عاطف 15,654 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 178: مسلم لیگ (ن) کے امیر طلال خان 113,816 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عبدالقیوم خان جتوئی 87,932 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 179 : آزاد امید وار محمد شبیر علی قریشی 83 ہزار 740 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک غلام قاسم ہنجرا 66 ہزار440 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 180: آزاد امیدوار میاں فیاض 96 ہزار 220 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے رضا ربانی کھر 49 ہزار 461 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 181: آزاد امیدوار عنبر مجید 120,499 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے صاحبزادہ فیض الحسن 95,081 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 182: آزاد امیدوار ملک اویس حیدر جھکڑ 141,869 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سید ثقلین شاہ بخاری 118,654 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 183: آزاد امیدوار خواجہ شیراز محمود 134,000 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے سردار امجد فاروق کھوسہ نے 84,000 ووٹ لیے۔
این اے 184 : مسلم لیگ ن کے امیدوار عبدالقادر خان 1 لاکھ 10ہزار 999 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار علی محمد 1 لاکھ97 ہزار96 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 185 : آزاد امیدوار زرتاج گل وزیر 94 ہزار 881 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ نے 32 ہزار 929 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 186 : مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار اویس احمد خان لغاری 99 ہزار870 لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوارسجاد حسین 97 ہزار 949ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 187 : مسلم لیگ ن کے امیدوار عمار احمد خان لغاری 78 ہزار 539 ووٹ لیکر فاتح رہےجبکہ آزاد امیدوار محمد عاطف علی دریشک67 ہزار 284 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 188 : ن لیگ کے حفیظ الرحمان خان دریشک 85 ہزار 936 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد سردار احمد علی خان دریشک 70 ہزار 206 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔
این اے 189: آزاد امیدوار شمشیر علی مزاری 83 ہزار 74 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ ن لیگ کے سردار ریاض محمود خان 72 ہزار 584 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 190: پیپلز پارٹی کے اعجاز حسین جاکھرانی 126,169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میاں محمد سومرو 60,011 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 191 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار علی جان مزاری1 لاکھ 3 ہزار962 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار شاہ زین خان1 لاکھ652 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 192 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار میر شبیر علی بجارانی1 لاکھ 25 ہزار 197 ووٹ لیکر فاتح قرار پائے جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار محمد ابراہیم جتوئی76 ہزار 864 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 193: پیپلز پارٹی کے شہریار خان مہر 131,082 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے راشد محمود سومرو 56,153 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 194: پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری 131,217 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ JUI-F کے راشد سومرو نے 34,572 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 195 :پیپلز پارٹی کے نذیر بھاگیو 133,830 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ GDA کے صفدر عباسی 48,893 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 196: پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری ایک لاکھ 35 ہزار 112 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی کے ناصر محمود سومرو نے 34 ہزار 499 ووٹ لیے۔
این اے 197 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امید وار میر عامر علی خان مگسی 88 ہزار 130 ووٹ لیکر فاتح رہے۔ جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار محمد عزیز جاگیرانی 24 ہزار 199 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 198: پیپلز پارٹی کے خالد احمد 120,259 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار میاں عبدالحق 90,629 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 199: پیپلز پارٹی کے سردار علی گوہر مہر 154,832 ووٹ لے کر جے یو آئی کے مولانا عبدالقیوم کو شکست دیتے ہوئے کامیابی سمیٹی ۔
این اے 200 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار نعمان اسلام شیخ 97 ہزار88 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار دیدار علی41 ہزار911 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 201: پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ ایک لاکھ 20 ہزار 219 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا صالح 53 ہزار 302 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 202 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی امیدوار نفیسہ شاہ1 لاکھ 46 ہزار 83 ووٹ لیکر فاتح رہیں ، جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار سید غوث علی شاہ28 ہزار 613 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے203 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار پیر سید فضل علی شاہ جیلانی1 لاکھ28 ہزار 830 ووٹ لیکر فاتح رہے، جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار پیر صدر الدین شاہ 98 ہزار236 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 204 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوارسید جاوید علی شاہ جیلانی 1 لاکھ 12 ہزار249 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار87 ہزار 501 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 205 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوارسید ابرار علی شاہ 1 لاکھ 22 ہزار 675 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار اصغر علی شاہ 54ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 206: پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی بہان 131,161 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ GDA کے مرتضیٰ جتوئی 77,117 ووٹ حاصل کر لیے ۔
این اے 207: پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری 146,989 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند نے 51,916 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 208 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سیدغلام مصطفیٰ شاہ1 لاکھ 25 ہزار565 ووٹ لیکر فاتح رہے کہ جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوارسید زین العابدین 58 ہزار 785 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 209: پیپلز پارٹی کی شازیہ مری 156،002 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ GDA کے محمد خان جونیجو 139,604 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 210 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار صلاح الدین جونیجو1 لاکھ 50 ہزار 195 ووٹ لیکر فاتح رہے کہ جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی امیدوارسائرہ بانو 1 لاکھ8 ہزار 194 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں ۔
این اے 211 : پیپلز پارٹی کے آفتاب شاہ جیلانی 84 ہزار 512 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار علی نواز شاہ نے 53 ہزار 880 ووٹ لیے۔
این اے 212 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوارمیر منور علی ٹالپر1 لاکھ 21 ہزار 972 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار علی نواز شاہ 45 ہزار 321 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 213: پیپلز پارٹی کے نواب محمد یوسف تالپور 175,162 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے میر امان اللہ 44,847 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 214 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار پیر امیر علی شاہ جیلانی1 لاکھ 29 ہزار992 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار عبدالرزاق 60 ہزار 245 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 215: پیپلز پارٹی کی مہیش کمار ملانی 132,061 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ GDA کے ارباب غلام رحیم 113,346 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 216: پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل 124,536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے بشیر احمد 8,439 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 217: پیپلز پارٹی کے ذوالفقار ستار ایک لاکھ 19 ہزار 530 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کی راحیلہ مگسی 73 ہزار 778 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 218: پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار1 لاکھ8 ہزار 597 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار7 ہزار 942 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 219 : ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار عبدالعلیم خان نے 55 ہزار 50 ووٹ لیکر میدان مارلیا، جبکہ آزاد امیدوار مستنصرباللہ38 ہزار 315 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 220 : ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید وسیم حسین64 ہزار531 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امید وار فیصل مغل52 ہزار 25 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 221: پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر 110،892 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار عرفان نظامانی 23810 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 222: پیپلز پارٹی کے میر غلام علی تالپور ایک لاکھ 13 ہزار 916 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے میر حسین بخش تالپور 67 ہزار 10 ووٹ حاصل کر سکے ۔
این اے 223: پیپلز پارٹی کے رسول بخش چانڈیو 115،681 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی اے کے حسام مرزا 79152 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 224 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سید ایاز علی شاہ شیرازی 1 لاکھ34 ہزار6 وولیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار مولوی محمد صالح الحداد15 ہزار314 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 225: پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن 140773 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے رسول بخش 28899 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 226: پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار ملک اسد سکندر 1 لاکھ 65 ہزار 44ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار سید منیر حیدر شاہ 30 ہزار 876ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 227: پیپلز پارٹی کے عرفان لغاری 104,013 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ GDA کے لیاقت جتوئی 93,956 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 228: پیپلز پارٹی کے رفیق جمالی 98 ہزار 451 ووٹ لے کر جی ڈی اے کے کریم علی جتوئی کے مقابلے میں کامیاب ہوئے۔
این اے 229: پیپلز پارٹی کے جام عبدالکریم بجاڑ 55732 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے قادر بخش کلمتی 21841 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 230: پیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ 32,099 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار مسرور سیال نے 23370 ووٹ لیے۔
این اے 231: پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 43 ہزار 634 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار خالد محمود علی 43 ہزار 245 ووٹ لیئے ۔
این اے 232 : ایم کیو ایم کی آسیہ اسحاق 88 ہزار 260 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ آزاد امیدوار عدیل احمد 66 ہزار 574 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
این اے 233: ایم کیو ایم پاکستان کے جاوید حنیف ایک لاکھ تین ہزار 967 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار محمد حارث 58 ہزار 753 ووٹ حاصل کیئے ۔
این اے 234 : ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار محمد معین عامر پیرزادہ73 ہزار 687 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار فہیم خان 43 ہزار 774 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے235 : ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوا ر محمد اقبال خان 20 ہزار 185ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار سیف الرحمن14 ہزار 167 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 236: ایم کیو ایم پاکستان کے حسن صابر 38 ہزار 871 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مزمل قریشی 32 ہزار 231 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 237 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار اسد عالم نیازی40 ہزار 836 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار ظہور الدین 33 ہزار 321 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 238 : ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار صادق افتحار 54 ہزار 884 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 36 ہزار 875 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
این اے 239 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سردار نبیل احمد گبول 40 ہزار 77 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار محمد یاسر 37 ہزار234 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 240 : ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ارشد عبداللہ واہرا30 ہزار 573 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار رمضان27 ہزار318 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
این اے 241 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار مرزا افتخار بیگ52 ہزار 456 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار خرم شیرزمان 48 ہزار 610 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 242 : ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید مصطفیٰ کمال71 ہزار 767 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امیدوار ددا خان 53 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 243 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار عبدالقادر پٹیل60 ہزار 266 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ آزاد امید وار شجاعت علی48 ہزار690 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 244: ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار 20,048 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے 14,073 ووٹ حاصل کیے۔
این اے245: ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوارسید حفیظ الدین57 ہزار356 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار عطااللہ36 ہزار788 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 246 : ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید امین الحق 74 ہزار 672 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نعیم الرحمن32 ہزار332 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے247: ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار خواجہ اظہار الحسن65 ہزار50 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوارسید عباس حسنین 52 ہزار58 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے248: ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار خالد مقبول صدیقی1 لاکھ3 ہزار82 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار ارسلان خالد86 ہزار342 ووٹ لے سکے۔
این اے 249 : ایم کیوایم پاکستان کے امیدوار احمد سلیم صدیقی77 ہزار529 ووٹ لیکر جیت گئے، جبکہ آزاد امیدوار عزیر علی خان51 ہزار152 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے250 : ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار فرحان چشتی79 ہزار925 ووٹ لیکرجیت گئے، جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار نعیم الرحمن 43 ہزار659 ووٹ لے سکے۔
این اے 251 : پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار 45 ہزار 712 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار سید سمیع اللہ44 ہزار 763 ہزار ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے252: مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار محمد یعقوب خان ناصر 53 ہزار 783 ووٹ لیکر کامیا ب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار سردار بابر خان موسیٰ خیل 52 ہزار992 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 253: آزاد امیدوارمیاں خان نے46 ہزار 683 ووٹ لیکر میدا مار لیا، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار میر دوستین خان ڈومکی44 ہزار643 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔
این اے 254 : بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار حالد حسین مگسی79 ہزار ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار نظام الدین لہڑی44 ہزار 763 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے255: آزاد امیدوار جاوید جمالی 23 ہزار124 ووٹ لیکر جیت گئے ، جبکہ جاموٹ قومی موومنٹ کی ماجدہ ابڑو 6 ہزار138 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
این اے 256: بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد اختر مینگل65 ہزار818 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار عبدالرحمن 29 ہزار71 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 257 : مسلم لیگ ن کے امیدوار جام کمال خان 77 ہزار745 ووٹ لیکر جیت گئے، جبکہ آزاد امیدوارمحمداسلم بھوتانی59 ہزار 172 ووٹ لے سکے۔
این اے 258: نیشنل پارٹی کے امیدوار پھلین22 ہزار 261ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے امیدوار نور احمد عادل13 ہزار 762 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 259 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار ملک شاہ 40 ہزار 778 ووٹ لیکر جیت گئے، جبکہ نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالمالک 22 ہزار 298 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 260 : جمعیت علما اسلام کے امیدوار محمد عثمان بادینی 42 ہزار670 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار فتح محمد محمد حسنی دوسرے نمبر پر ہے۔
این اے 261 : بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد اختر مینگل27 ہزار331 ووٹ لیکر فاتح رہے ، جبکہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار مولا عبدالغفور حیدر25 ہزار 688 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 262 : آزاد امید وار عادل خان بازئی20 ہزار273 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے،جبکہ پشتونخوا نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ 8 ہزار810 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے263 : مسلم لیگ ن کے امید وارحاجی جمال شاہ کاکڑ27 ہزار168 ووٹ لیکر جیت گئے، جبکہ آزاد امید وار سالار خان کاکڑ25 ہزار366 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 264 : پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی10 ہزار678 ووٹ لیکر جیت گئے، جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد اختر مینگل9 ہزار 929 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 265: جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار فضل الرحمن 52 ہزار429 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوارخوشحال خان کاکڑ31 ہزار436 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 266: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار محمود خان اچکزئی67 ہزار28 ووٹ لیکر فاتح رہے ، جبکہ جمعیت علما اسلام کے امیدوار 58 ہزار 439 ووٹووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔