سابق نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی پی بی 10 سے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے۔
پی بی 10 ڈیرہ بگٹی کے تمام 80 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی 41 ہزار300 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں اور رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے۔
نتائج کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی 16 ہزار300 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ سرفراز بگٹی نے دسمبر میں نگران وزیر داخلہ کے عہدے سے استعفیٰ دے کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 نشستوں پر 53 لاکھ 71 ہزار 947 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔