عام انتخابات2024 کے پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کے سلسلہ پر ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ابھی تک اکیاسی ہزار پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہیں ۔
لاہورمیں ترجمان الیکشن کمیشن نے نتائج میں غیرمعمولی تاخیر کی وجہ بتا دی،انھوں نے کہا کہ ابھی تک پورے ملک سے صرف 9ہزار پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک 81 ہزار پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہیں فارم 45 کا اجراء ہرصورت یقینی بنایا جارہا ہے۔
الیکشن کمیشن کی تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہےالیکشن کمیشن کی ریٹرننگ افسران کو اگلے آدھے گھنٹے میں نتائج کا اعلان کرنے کی ہدایت کی ہےنتائج کا اعلان نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔