ملک بھر میں 8 فروری کے عام انتخابات کے بلوچستان اسمبلی کے 51 حلقوں کے نتائج مکمل ہوگئے، الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی 11 سییٹوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی10، جمعیت علمائے اسلام کی 11نشستیں ہیں، صوبے میں کوئی بھی جماعت اکیلے حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
پی بی 1
صوبائی اسمبلی بلوچستان کے حلقہ پی بی 1 کے تمام120 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوارمحمد نواز14 ہزار183 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ شاہ زمان 8 ہزار562 لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 2
صوبائی اسمبلی بلوچستان کے حلقہ پی بی 2 ژوپ کےسرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار فضل قادر11453 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے،جبکہ آزاد امیدوار مٹھا خان9115 ووٹ لے کر دوسرے اورمسلم لیگ ن کے امیدوار جعفر خان مندو خیل تیسرے نمبر ہے۔
پی بی 3
پی بی 3قلعہ سیف اللہ کے تمام 153 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امید وارنور اللہ 24 ہزار680 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار عبدالواسع20 ہزار790 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 4
بلوچستان کے حلقہ پی بی 4موسیٰ خیل کم بارکھان کے سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے عبدالرحمان کھیتران 24172ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ نیشنل پارٹی کے عبدالکریم19012 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 5
پی بی 5 لورالائی سےن لیگ کے امیدوار محمد خان 14,424ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، جے یو آئی کے امیدوار مولوی فیض اللہ 12,456کے ساتھ دوسرے ، پیپلز پارٹی کے امیدوار شمس الدین 11,554ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 6
پی بی 6 دکی سےمسلم لیگ ن کے امیدوار مسعود علی خان 10377 ووٹ لیکر جیت گئے، آزاد امیدوار سردار محمد انوار خان ناصر9804 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ جمعیت علما اسلام کے یخیٰ خان ناصر8094 ووٹ لیکر تیسرے نمبر رہے۔
پی بی 7
پی بی 7زیارت کم ہرنائی کے تمام130 پولنگ سٹیشن کے سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کےامیدوارخلیل الرحمن25256 ووٹ لیکر جیت گئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے نور محمد 24187 ووٹ لیکر دوسرے اورپشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امید وار عبدالرحیم 11131ووٹ لیکر تیسرے نمبر رہے۔
پی بی 8
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کے تمام 122 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے امیدوار سردار سرفرازچاکر ڈومکی27677 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ آزاد امید وارمیرمحمد اصغرخان مری23769 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 9
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو کے تمام74 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار میر نصیب اللہ خان 5888 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جبکہ آزاد امید وارگزین خان مری3351 دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 10
پی بی 10ڈیرہ بگٹی کے تمام 80 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینزکے امیدوار میر سرفراز بگٹی52 ہزار485 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں، جبکہ جمہوری وطن پارٹی کے گہرام بگٹی 25ہزار773 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 11
بلوچستان کے حلقہ پی بی 11 جھل مگسی کے تمام 68 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (پی اے پی ) کے امیدوار نوبزادہ طارق مگسی44 ہزار556 ووٹ لیکر جیت گئے ، جبکہ بی این پی کے امید وار میر مرتضیٰ عباسی 1244 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 12
اس صوبائی حلقے پی بی 12 کھچی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میر محمد عاصم کرد22 ہزار 557ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار سردار یار محمد رند 17 ہزار869 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 13
پی بی 13 نصیر آباد 1 کے تمام 102 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے امیدوار میر محمد صادق عمرانی14856 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جاموٹ قومی موومنٹ کے امیدوارمیر عبدالماجد ابڑو8 ہزار624 ووٹ لیکر دوسرےاور مسلم لیگ ن کے امیدوارمیر شوکت علی 8 ہزار483 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 14
صوبائی اسمبلی بلوچستان کے حلقہ پی بی 14 نصیر آباد 2 کے تمام96 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد خان22 ہزار639 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار غلام رسول18 ہزار948 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 15
پی بی 15صحبت پور کے تمام112 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار محمددوران نے15 ہزار997 ووٹ لیکر میدان مارلیا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سلیم احمد 24 ہزار619 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 16
بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 16جعفرآباد کے تمام 111 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالمجید15 ہزار248 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار راحت جمالی14 ہزار 131 ووٹ لیکر ہارگئے۔جبکہ آزاد امیدوارعمر خان جمالی9 ہزار829 ووٹ لیکر تیسرےنمبر پر رہے۔
پی بی 17
اس حلقے کے سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کےامیدوار فیصل خان جمالی28 ہزار333 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ بی اے پی کے میر جان محمد جمالی 13ہزار 977 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔۔
پی بی 18
بلوچستان کے حلقےپی بی 18 خصدار1 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سردار ثنا اللہ زہری20 ہزار14 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئےجبکہ جمعیت علما اسلام کے امیدوارغلام سرور13 ہزار791 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 19
صوبائی حلقےپی بی 18 خصدار2 کے تمام107 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمااسلام کے امیدوار میر یونس عزیز زہری19 ہزار137 ووٹ لیکرجیت گئے، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کےامیدوار شکیل احمد درانی15 ہزار206 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ نیشنل پارٹی کے سردار محمد اسلم بزنجو14 ہزار627 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 20
صوبائی حلقے پی بی 20 کے تمام100 پولنگ اسٹیشنز کےسرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد اختر مینگل کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار میر شفیق الرحمن مینگل9 ہزار243 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 21
پی بی 21حب کے تمام123 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار 30ہزار 910 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ نیشنل پارٹی کے امیدوار رجب علی رند 17 ہزار ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 22
بلوچستان کے حلقہ پی بی 22 لسبیلا کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار جام کمال خان38 ہزار562 ووٹ لیکر جیت گئے، جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار محمد حسن 18 ہزار 373 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 23
بلوچستان کے حلقے پی بی 23 آواران کےتمام 73 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے امیدوار خیر جان15 ہزار635 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار عبدالقدوس9 ہزار233 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 24
صوبائی حلقےپی بی 24 گوادر کے تمام 120 پولنگ اسٹیشنز کےسرکاری نتائج کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کے امیدوار ہدایت الرحمن بلوچ20 ہزار ووٹ لیکر925 ووٹ لیکر کامیا ہوگئے، جبکہ بلوچستان پارٹی کے امیدوار میر حمل16 ہزار 522 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 25
بلوچستان کے حلقےپی بی 25 کیچ1 کے تمام 76 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار ظہور احمد بلیدی9 ہزار99 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ نیشنل پارٹی کے امیدوار جان محمد 4 ہزار 895 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 26
صوبائی حلقے پی بی26 کیچ 2 کے تمام 73 پولنگ کے سرکاری نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے امیدوار عبدالمالک14 ہزار 4 ووٹ لیکر جیت گئے، جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار سیداحسان شاہ ہار گئے۔
پی بی 27
بلوچستان کے حلقے پی بی 27کیچ 3 کے تمام 56پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کےا میدوار برکت علی 15 ہزار 552 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار جمیل احمد دشتی4 ہزار622 ووٹ لیکر ہارگئے۔
پی بی 28
پی بی 28کیچ 4 کے تمام50 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوارمحمد اصغر رند 7 ہزار90 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ نیشنل پارٹی کے امیدوارمیر حمل خان4 ہزار366 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 29
صوبائی اسمبلی بلوچستان کے حلقےپی بی 29 پنجگور1کے تمام 43 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق بی این پی عوامی کےامیدوار میر اسد اللہ بلوچ 7ہزار 263ووٹ لیکر منتخب ہوگئے، ان کے مدمقابل پنجگور نیشنل پارٹی کے امیدوار محمد اسلام 4 ہزار547ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 30
بلوچستان کے حلقے پی بی 30 پنجگور2 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے امیدوار رحمت علی9 ہزار 690 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی)کے امیدوار شکیل احمد 8 ہزار349 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 31
اس صوبائی حلقے پی بی 31 واشک میں جمعیت علما اسلام کے امیدوار زاہد علی17 ہزار 58 ووٹ لیکر فاتح رہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار میر مجیب الراحمن محمد حسنی16 ہزار 9 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 32
بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 32 چاغی کے تمام91 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوام پارٹی کے امیدوار محمد صادق سنجرانی19 ہزار91 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار امان اللہ نوتیزی17 ہزار178 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 33
صوبائی حلقے پی بی 33 خاران کے تمام 76 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کےمیر شعیب نوشیروانی 11 ہزار 207ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ بی این پی کے ثناء اللہ بلوچ 9 ہزار 50ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
پی بی 34
پی بی 34نوشکی کے تمام 94 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتیجے کے مطابق جے یو آئی ف کے غلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹر لیکر کامیاب ہوگئے، ان کے مدمقابل بی این پی کے محمد رحیم مینگل 15 ہزار 14 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 35
صوبائی حلقے پی بی 35 سوراب کے تمام53 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار میر ظفر اللہ خان زہری16 ہزار579 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار میر نعمت اللہ زہری11 ہزار 113 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 36
صوبائی حلقے پی بی 36 قلات کے تمام 92 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کے امید وار سردار زادہ میر سعید احمد10 ہزار 654 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 37
بلوچستان کے حلقہ پی بی 37 مستونگ کے تمام 110پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار نواب محمد اسلم خان رئیسانی13 ہزار 668 وولیکر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار سردار نور احمد بنگلزئی11 ہزار426 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 38
صوبائی اسمبلی بلوچستان کے حلقہ پی بی38 کوئٹہ 1 کے تمام 78 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوارملک نعیم خان بازئی7 ہزار792 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امید وارعین اللہ شمس 6 ہزار 280 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 39
حلقہ پی بی 39 کوئٹہ 2 کے تمام99 پولنگ سٹیشنز کےسرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان(س) کے امیدوار بخت محمد6 ہزار618 ووٹ لیکر جیت گئے، جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار سید عبدالواحد ہار گئے۔
پی بی 40
اس صوبائی حلقے پی بی 40 کوئٹہ 3 کے تمام73 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلمینٹرینزامیدوار صمد خان9 ہزار225 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار قادر علی5 ہزار 588 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 41
بلوچستان کے حلقے پی بی 41 کوئٹہ 4 کے تمام 110پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ولی محمد9 ہزار318 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ آزاد امیدوار عبدالغفار خان کاکڑ7 ہزار270 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 42
صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی42 کوئٹہ 5 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار زرک خان10 ہزار423 ووٹ لیکر کامیاب رہے، جبکہ ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار عبدالخالق8 ہزار 520 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 43
بلوچستان کے حلقہ پی بی 43 کوئٹہ 6 کے تمام134 پولنگ سٹیشنز کےسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امید وار لیاقت علی7 ہزار 277 ووٹ لیکرجیت گئے جبکہ آزاد امیدوارسردار دودا خان5 ہزار190 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 44
حلقہ پی بی 44 کوئٹہ7 کے تمام83 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے امیدوار عبید اللہ7 ہزار125 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ نیشنل پارٹی کے امیدوار میر عطامحمد بنگلزئی6 ہزار385 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 45
بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45کوئٹہ 8 کے تمام 49پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے امیدوار علی مدد5 ہزار671 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار میر محمد قاسم پرکانی4 ہزار 346 ووٹ لے کر ہار گئے۔
پی بی 46
پی بی 46کوئٹہ9 کے تمام55 پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار پرنس احمد عمر احمدزئی 4 ہزار638 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے،جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار سرداراحمد خان شہوانی1 ہزار52 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی بی 47
بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 47 پشین 1 کے تمام 109پولنگ سٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امید وار اسفند یار خان کاکڑ21 ہزار714 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار کمال الدین18 ہزار 989 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 48
صوبائی اسمبلی بلوچستان کے حلقے پی بی 48 پشین 2 کے تمام 90 پولنگ سٹیشن کے سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار اصغر علی ترین 17 ہزار944 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ پشتونخوا ملی عوام پارٹی کے امیدوار سردار امجد خان15 ہزار13 ووٹ لیکر ہار گئے۔
پی بی 49
بلوچستان کے حلقے پی بی 48 پشین3 کے تمام 113پولنگ سٹیشن کے سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علما اسلام پاکستان کے امیدوار13 ہزار 811 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار آغا سید لیاقت علی12 ہزار778ووٹ لیکرہار گئے۔
پی بی 50
پی بی 50 قلعہ عبداللہ کے تمام 125 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے زمرک خان 44 ہزار 712 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے محمد نواز نے 43 ہزار 445 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
پی بی 51
پی بی 51 چمن کے تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کے سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عبدالخالق 20 ہزار 390 ووٹ لے کر منتخب ہوگئے، دوسرے نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان رہے، انہوں نے 19 ہزار 623 ووٹ حاصل کئے۔