چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا مینڈیٹ کسی اور کو نہیں دیا جاسکتا۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن ڈے پر نوڈیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنا ووٹ ڈالنے آیا ہوں، عوام نکلیں اور ووٹ کی طاقت استعمال کریں، موبائل سروس کی بندش کی مذمت کرتا ہوں، موبائل سروس فوری بحال کی جائے۔
لازمی پڑھیں۔ کس سیاسی رہنما نے کہاں ووٹ کاسٹ کیا؟ جانیے
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ موبائل سروس کی بندش سے ٹرن آؤٹ پر اثر پڑے گا اور فارم 45 کے کوآرڈینیشن میں مشکلات کا سامنا ہوگا، تاخیرسے عوام کا نقصان ہوسکتا ہے، موبائل فون سروس کو فی الفور بحال ہونا چاہیے۔
لازمی پڑھیں ۔ خدا کے واسطے مخلوط حکومت کا نام نا لو، ایک جماعت کو مینڈیٹ ملنا چاہیے، نواز شریف
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میرا مینڈیٹ کسی کو نہیں دیا جاسکتا، عوام ووٹ ڈالنے نکلے ہیں ، پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔