نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے حساب سے ڈٓلر 200 روپے تک ہونا چاہئے، اسمگلنگ رکوا دی ڈالر کی قدر بڑھنے نہیں دیں گے، ملکی برآمدات 25 ارب ڈالر تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے صنعتکاروں کو مشورہ دیا کہ 100 فیصد فیکٹریاں چلائیں اور ہدف پورا کریں، ہمارے ملک کو برآمدات 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کی ضرورت ہے، اس سال ایکسپورٹ 16 ارب ڈالر رہیں۔
ان کا کہنا ہے بجلی ہو یا گیس ایک روپے کی چوری برداشت نہیں، وفاقی کابینہ نے فیصلہ کرلیا کہ چوری پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔
نگران وزیر تجارت نے مزید کہا کہ اسمگلنگ رکوادی، ڈالر کی قدر بڑھنے نہیں دیں گے، ڈالر کا ریٹ آج 260 روپے ہونا چاہئے تھا، مہنگائی کے حساب سے ڈالر کا ریٹ 200 روپے ہونا چاہئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جن درآمدات پر پابندی عائد کی ان ہی اشیا$ کی درآمدات میں اضافہ ہوا، درآمدات پر پابندی سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 4 سے بڑھ کر 6 ارب ڈالر ہوجاتا ہے۔