کراچی میں زندگی بچانےوالی دواؤں کی زخیرہ اندوزی کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرنے آرام باغ کی نیشنل میڈیسن مارکیٹ میں بڑی کاروائی کی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی کے دوران دکانوں سےبڑی تعدادمیں جعلی،زائدالقیمت،غیررجسٹرڈادویات برآمد ہوئی ہیں۔غیر قانونی چیزوں کی برآمدگی کی وجہ سے دکانیں سیل کر دی گئیں۔
کارروائی کےدوران10سےزائدغیرقانونی ادویات کےکاٹن بھی ضبط کرلئےگئے۔
چھاپےکےدوران ادویات کے تھوک فروشوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔