پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کے والد کا انتقال ہوگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں اداکار اسد صدیقی نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی۔
اپنے پیغام میں اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات میں نے اپنی طاقت، اپنا سایہ اور سب کچھ کھودیا ہے۔
اداکار نے لکھا کہ میں نے اپنے گھر کی سب سے اہم شخصیت اور گھر کے ستون والد کو کھودیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کی عمر 83 برس تھی جبکہ انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ انہیں اور ان کے اہلخانہ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
دوسری جانب سے اسد صدیقی کے مداحوں کی جانب سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔