ترکیہ میں گزشتہ سال آنے والے مہلک زلزلے کے یاد میں پاکستانی سفارتخانے میں یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان کے سفارتی حکام اور ترکش ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام نے شرکت کیں۔
اعلامیے کے مطابق ترکیہ میں مہلک زلزلے کی برسی کے موقع پر انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ترکش ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین حمزہ تاسدیلن، ترک انسانی حقوق کمیشن کی چیئرپرسن دیر یانک، انقرہ کے ڈپٹی گورنر بیکیر یلماز، جنرل (ر) گورے الپار صدر انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک تھاٹ، میڈیا اور پاکستان اور ترک سول سوسائٹی کے ارکان موجود تھے۔
تقریب میں زلزلہ متاثرین کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکاء نے جاں بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جاں بحق افراد کی یاد میں شجر کاری اور ایک لمحہ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔
یاد رہے کہ 6 فروری 2023 کو ترکیہ میں ہولناک زلزلے نے تباہی مچا دی تھی، ہولناک زلزلے میں 14 ملین افراد متاثر ہوئے تھے۔