عام انتخابات 2024 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی پاور شو میں سابقہ وزیر خارجہ حناء ربانی کھر نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نوجوانوں کی جماعت ہے انشاء اللہ این اے 180 میں تیر چل گیا ہے۔
قصبہ گجرات کوٹ ادو میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء و سابقہ وزیر کارجہ حناء ربانی کھر نےاپنے چھوٹے بھائی ملک غلام محمد رضا ربانی کھر کی الیکشن کمپین کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں آپ لوگوں نے ہمیشہ ہم پراعتماد کیا ہم نے پہلے بھی آپ کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائی اب بھی انشاء اللہ اس حلقے کی عوام کیلئے محنت کریں گے اور ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔
سابقہ وزیر خارجہ کا اپنے آبائی حلقے کی عوام سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ استقامت کیساتھ سیاست کی ہے میرے والد مرحوم ملک غلام نور ربانی کھرنے ہمیشہ ایمانداری کیساتھ اس حلقے کی عوام کی خدمت کی ہے ہم پہلے بھی یہاں پروجیکٹ لیکر آئے تھے اب بھی انشاء اللہ اس حلقے میں نرسنگ سکول ، بوائز یونیورسٹی اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹر لیکر آئیں گے۔
حناء ربانی کھر کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ضلع مظفرگڑھ اور پاکستان کےعلاوہ باہر ممالک میں موقع فراہم کریں گے اس وقت نوجوان قیادت بے روز گار ہم انشاء اللہ ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے بلکہ ہر ممکن کوشش کیساتھ ان کو ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ کریں گے
سابق ایم این اے و وزیر مملکت غلام محمد رضا ربانی کھر پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار میاں فیاض حسین چھجڑا، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اور حناء ربانی کھر کےسوتیلے بھائی ملک عبدالخالق کھر اور تحریک لبیک پاکستان کے مفتی اللہ بچایا مدمقابل ہیں۔