پنجاب میں دفعہ ایک سوچوالیس کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی ہےلاہورہائی کورٹ نےدرخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری شبیراسماعیل کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات ہونے والے ہیں ایسے میں دفعہ ایک سوچوالیس لگانے کی ضرورت نہیں یہ ایک علیحدہ جرم ہے اگردفعہ ایک سوچوالیس لگانا تھی توالیکشن کمیشن خود درخواست دیتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نےپنجاب میں دفعہ ایک سوچوالیس لگانے کا فیصلہ کالعدم قراردے۔