بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکے سے 11 افراد ہلاک جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈٰیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا کے علاقے میں پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والا دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتیں لرز اٹھیں جبکہ کئی عمارتیں منہدم بھی ہو گئیں۔
آگ نے قریبی گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس حادثے میں اب تک 11 افراد کے موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ 60 سے زائد زخمی ہیں، جن میں سےکچھ کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہردہ کے بیرا گڑھ علاقے میں مگردھا روڈ کے قریب ایک رہائشی بستی ہے اور یہیں پر یہ پٹاخہ فیکٹری واقع ہے۔ یہ دھماکے اس قدر شدید تھے کہ ان کی آواز دور تک سنائی دی جبکہ آگ کے دھویں سے پورا منظر سیاہ ہوگیا تھا۔ یہ آگ اس قدر بھیانک تھی اسسے اطراف کے بھی کئی مکانات متاثر ہوگئے۔ یہ حادثہ اس قدر تیزی سے ہوا کہ جو لوگ اندر تھے وہ باہر نہیں نکل سکے۔