انتخابات سے صرف دو روز قبل اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر کے ایس 100 انڈیکس میں 330 پوائنٹس کےاضافے کے بعد مارکیٹ 63333 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے،آئی ایم ایف سے سرکلر ڈیٹ پلان منظور ہونے کی توقع پر سرمایہ کار سرگرم ہے۔
اسٹاک مارکیٹ بروکرزکاکہنا ہےکہ آئل اینڈ گیس اورپاورکمپنیز کےشیئرزمیں خریداری کا رجحان ہے،گزشتہ روزکاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 63 ہزار 2 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلےروز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق آج کاروبار کے آغاز پرانٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 11 پیسے کی کمی ہوگئی،جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 279 روپے 30 پیسے کا ہوگیا۔
چیئرمین پاکستان فاریکس ایکس چینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے ڈالر کی قیمت مزید گرنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے ڈالر رکھنے والوں کو خبردار کردیا۔