برطانیہ کےبادشاہ چارلس کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے،ان میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
بکنگھم پیلس کےترجمان کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ برطانوی بادشاہ چارلس کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے اور پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ٹیسٹ کے بعد ہوئی ہے،جبکہ ڈاکٹروں نے ان کو عوام میں جانے سے منع کیا ہے۔
A statement from Buckingham Palace: https://t.co/zmYuaWBKw6
— The Royal Family (@RoyalFamily) February 5, 2024
📷 Samir Hussein pic.twitter.com/xypBLHHQJb
ترجمان کے مطابق بادشاہ اپنے علاج کے حوالے سے مکمل طور پر مثبت ہیں، اوروہ جلد علاج مکمل کرکے عوام میں واپس آئیں گے۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نےکنگ چارلس کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے بادشاہ چارلس پوری قوت کے ساتھ واپس آئیں گے۔