ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ نے اپنی پانچویں مقامی طور پر اسمبلڈ ایس یو وی سانٹا فے لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔
ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ (ایچ این ایم پی ایل) پاکستان میں تیزی سے ترقی کرنے والی آٹو موٹیو کمپنی ہے، جس نے اپنے ایک بیان میں مقامی طور پر اسمبلڈ ایس یو وی ہنڈائی سانٹا فے لانچ کرنے کا اعلان کیا، یہ ان کی مقامی طور پر اسمبلڈ 5ویں گاڑی ہے۔
لاہور میں جاری ایک بیان میں ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ نے جدید ترین ایس یو وی ہنڈائی لانچ کرنے کا اعلان کیا، سانٹا فے کو مقامی طور پر اسمبل شدہ Hybrid گاڑی ہوگی، گاڑی کا ماحول دوست ہونا کمپنی کے پاکستان کیلئے ایک روشن اور سرسبز مستقبل کیلئے ان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
بیان کے مطابق ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کی تیار کردہ ہنڈائی سانٹا فے آرام دہ، محفوظ، شاندار ڈیزائن اور حیرت انگیز خصوصیات پر مشتمل ہوگی، جسے پاکستانی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نہایت مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
ہنڈائی سانٹا فے اپنی شاندار خصوصیات اور کارکردگی کی بناء پر گاڑیوں کے شوقین افراد اور صارفین کیلئے شہری علاقوں کے علاوہ شمالی علاقہ جات میں بھی بغیر کسی پریشانی کے استعمال کرنا آسان ہوگا۔
ایچ این ایم پی ایل کے سی ای او حسن منشاء کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہنڈائی مقامی طور پر تیار کردہ ایس یو وی ہنڈائی سانٹا فے کو پاکستانی مارکیٹ میں لانچ کرنے کیلئے بہت پرجوش ہے اور ہم مستقبل میں بھی پاکستانی آٹو موٹیو مارکیٹ میں نئی اور جدید مصنوعات لانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ کے بیان میں سانٹا فے کی لانچ کی تاریخ یا اس ماڈل کی قیمت اور دیگر خصوصیات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔
ہنڈائی کمپنی نے مارچ 2021ء میں اپنی کار ایلانٹرا متعارف کروائی تھی، دو ہزار سی سی کی اس گاڑی کی قیمت 40 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی تھی تاہم لوگوں نے اسے مہنگی گاڑی قرار دیا تھا۔